لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 1 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 1

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا امام جماعت احمدید سم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 07۔05۔2003 پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ تامل ناڈو (بھارت) السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ صوبہ تامل ناڈو کی لجنہ اماء اللہ کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کا یہ اجتماع ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے۔تمام کارکنات کو بھی اپنی رحمتوں اور فضلوں کا وارث بنائے جنہوں نے اس موقع پر بھر پور تعاون کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔خدا تعالیٰ اس اجتماع کے بابرکت نتائج ظاہر فرمائے اور جماعت کو عظیم الشان کامیابیوں سے ہمیشہ نوازتا رہے۔یاد رکھیں قوم وہی زندہ رہتی ہے جس کی اگلی نسل پچھلی نسل کی جگہ لینے کے لئے تیار رہے۔موجودہ زمانہ کی آزادی اور بے راہ روی کا صحیح توڑ صرف اور صرف عورتوں کے پاکیزہ نمونہ کے ذریعہ ہوسکتا ہے۔اگر آپ دعائیں کرتے ہوئے اپنے بچوں کی خالص دینی ماحول میں تربیت کریں، انہیں قرآنی 1