لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 115 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 115

وہ کوئی برائی کرنے لگتا سچ بولنے کا خیال اسے اس برائی سے باز رکھتا اور اس طرح اس کی سب برائیاں چھوٹ گئیں۔آج کے دور میں اگر ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ ایک احمدی ہے جس نے دنیا کو اسلام سکھانا ہے تو اپنا جائزہ لینا کہ وہ اس قابل ہے بھی یا نہیں ایک لازمی امر ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جھوٹ کو شرک کے برابر گناہ کہا ہے۔آپ اپنے عہد نامہ میں بھی یہ اقرار کرتی ہیں کہ سچ بولیں گی۔لیکن اگر صاف اور سیدھی بات نہ کہی جائے، قول اور فعل میں تضاد ہو اور اپنے خلاف بات صرف انا کے مسئلہ کی وجہ سے قبول نہ کی جا سکے تو پھر ایسا انسان سچا نہیں کہلا سکتا۔پس یہ بات تو قابل قبول ہے ہی نہیں کہ ایک احمدی ہو اور سچا نہ ہو اور اس کی گواہی سچی نہ ہو۔پس آپ اپنے جائزے بھی پورے سچ کے ساتھ لیں کہ آپ میں امانتوں کے حق ادا کرنے کی خوبی کس حد تک ہے۔آپ کے بچے بھی آپ کے پاس قوم کی امانت ہیں، ان کی اچھی تربیت کرنا، ان کا حق ادا کرنا ہے۔جماعتی ذمہ داریاں آپ کے پاس جماعت کی امانت ہیں ان کا حق آپ کسی حد تک ادا کرتی ہیں۔آپ کی گھریلو ذمہ داریاں اور رشتہ و قرابت داریاں آپ کے پاس امانت ہیں ان کا حق کہاں تک احسن رنگ میں 115