لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 114
کھنگالتے ہوئے اصلاحی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو مزید ترقیات کے لئے تیار کرتی اور منصوبے بناتی ہیں۔لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کے قیام کے وقت حضرت مصلح موعودؓ نے 1922 میں جو مکمل و مربوط اصلاحی پروگرام رکھا تھا اس کے حصول کے لئے لجنہ ممبرات کو دین کا علم سکھانا اور اپنی اور اپنی اولا دوں کو اعلیٰ روحانی مدارج پر قدم مارنے کے لئے تعلیمی و تربیتی جہاد کرنا آپ کا کام ہے۔قرآنی تعلیم اس مقصد کے حصول کے لئے ہماری بہترین رہنمائی کرتی ہے۔جس پر عمل کر کے آپ اپنی اور اپنی آئندہ نسلوں کی زندگیوں کو صراطِ مستقیم کی بہترین راہ پر ڈال کر اللہ تعالیٰ کے پیار کی حق دار بن سکتی ہیں۔یادر کھیں کے ہماری زندگیوں کا مطمح نظر ہمارا خدا ہے۔لیکن اس تک پہنچنے کی راہیں بہت باریک ہیں۔ایک بہت ہی پیاری حدیث جس کا میں اکثر ذکر کرتا ہوں اس موقع پر بھی بیان کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ اصلاح نفس کی ایک آسان لیکن گہری تدبیر ہمارے سامنے رکھتی ہے۔ایک شخص رسول کریم صلی ال نیم کے پاس آیا اور کہا کہ مجھ میں ہر قسم کی برائی ہے جسے میں چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ پاکیزہ زندگی کے حصول کے لئے کہاں سے شروع کروں۔آپ صلی لی کرم نے فرمایا کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دو۔چنانچہ جب بھی 114