لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 103 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 103

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 03۔10۔2011 پیاری ممبرات مجلس شوریٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمد للہ کہ لجنہ اماءاللہ پاکستان امسال بھی مجلس شوری منعقد کرنے کی توفیق پارہی ہے۔اللہ تعالیٰ تمام نمائندگان کو اپنے فرائض کی بہترین رنگ میں انجام دہی کی توفیق دے۔آپ کی تمام آراء اور مشورے تقویٰ پر مبنی ہوں اور جماعتی ترقی کے لئے مفید اور بابرکت ثابت ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی نیک مساعی کے بابرکت نتائج پید افرمائے۔آمین محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نے اس موقع پر مجھ سے پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔میں آپ کو نمازوں کی پابندی اور گھروں میں بچوں کی اس پہلو سے نگرانی کی نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔نماز خد اتعالیٰ کا وہ حکم ہے جس کی بجا آوری مومن مر دوں اور عورتوں سب پر فرض ہے۔قرآن شریف میں بار بار مختلف پیرایوں میں نماز 103