لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 104 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 104

کی فرضیت، برکات اور نماز کے مسائل کا بیان ہوا ہے۔اس سے خدا تعالیٰ کی رضا ملتی ہے۔روحانی ترقی ہوتی ہے۔اصلاح نفس کی توفیق ملتی ہے۔منکرات اور فحشاء سے نجات ملتی ہے۔نماز تربیت اولاد کا بہترین ذریعہ ہے۔احادیث میں بھی نماز کی فضیلت اور اہمیت بار بار بیان کی گئی ہے۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ نماز مومن کی معراج ہے۔خود ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی الہ یکم کا اپنا اسوہ بھی یہی ہے کہ آخری بیماری میں سخت کمزوری کی حالت میں آپ بار بار نماز ہی کا پوچھتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی نمازوں سے خاص شغف تھا۔آپ فرماتے ہیں: نماز انسان کا تعویذ ہے۔پانچ وقت دعا کا موقع ملتا ہے کوئی دعا تو سنی جائے گی۔اس لئے نماز کو بہت سنوار کر پڑھنا چاہئے اور مجھے یہی بہت عزیز ہے۔“ ایک اور جگہ آپ فرماتے ہیں: (ملفوظات جلد اول صفحہ 396) میں پھر تمہیں بتلاتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ سے سچا تعلق حقیقی ارتباط قائم کرنا چاہتے ہو تو نماز پر کار بند ہو جاؤ اور ایسے کار بند بنو کہ تمہارا جسم نہ تمہاری زبان بلکہ تمہاری روح کے ارادے اور جذبے سب کے سب ہمہ تن نماز ہو جائیں۔“ پھر فرمایا: 104 (ملفوظات جلد اول صفحہ 108)