لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 298 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 298

الازهار لذوات العمار - صفحہ 4 تا5) پس اسلام کے ابتدائی ایام کی مقدس خواتین کے پاک نمونوں کو اپناتے ہوئے آپ کو بھی بھر پور جذبے اور محنت سے دینی علوم سیکھنے چاہئیں۔اس سے آپ کو قرآن کریم اور احادیث مبارکہ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات سے بخوبی واقفیت پیدا ہو گی۔آپ دینی تعلیمات پر بہتر رنگ میں عمل کر سکیں گی اور اپنی نسلوں کی نیک تربیت کر سکیں گی۔اسی طرح یہ دینی علوم آپ کو تبلیغ دین میں کام آئیں گے اور آپ کے اندر اسلام اور احمدیت پر اعتراض کرنے والوں کو دلائل کے ساتھ جواب دینے کی قابلیت اور شجاعت پید اہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس نادر موقع سے کماحقہ استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خليفة المسيح الخامس 298