لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 85
پیدا ہو گی اور اصلاح نفس اور روحانی ترقی کی توفیق بھی ملے گی۔آپ نے ہمیں ایک ہاتھ پر جمع کیا اور آپ کی انہی کتابوں سے ہمیں قدرت ثانیہ کی نوید بھی ملی۔آپ فرماتے ہیں: ”سواے عزیزو! جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے سو اب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لیے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لیے دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے اور وہ دوسری قدرت آنہیں سکتی جب تک میں نہ جاؤں۔لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لیے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی“ (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305) دیکھیں کس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی باتوں کو سیچ کر دکھایا۔آج تمام دنیا میں صرف جماعت احمد یہ ہی ہے جس کو خلافت کا بابرکت نظام عطا ہوا ہے۔پس اس کی برکات سے دائمی حصہ پانے کے لیے ، اپنی آئندہ نسلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خلافت کے ساتھ چمٹے رہیں۔یہی دین ہے۔یہی توحید ہے۔یہی 85