لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 84
پھر فرماتے ہیں: اسلامی اصول کی فلاسفی۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 442-443) خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا الخیر کلہ فی القرآن کہ تمام قسم کی بھلائیاں قرآن میں ہیں۔یہی بات سچ ہے۔۔۔قرآن وہ کتاب ہے جس کے مقابل پر تمام ہدایتیں بیچے ہیں “۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 27) اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا مطالعہ بھی بہت ضروری ہے۔آپ نے جس امام کو مانا ہے ان کی کتابیں پڑھیں گی تو آپ کو ان کی تعلیمات کا پتہ چلے گا۔حضور علیہ السلام نے خود بھی جماعت کو اپنی کتابیں پڑھنے کی تاکید اور نصیحت فرمائی ہے۔آپ مامور من اللہ تھے۔اس لئے آپ کی کتابیں اللہ تعالیٰ سے تائید یافتہ ہیں۔آپ فرماتے ہیں: ” یہ رسائل جو لکھے گئے ہیں تائید الہی سے لکھے گئے ہیں۔میں ان کا نام وحی و الہام تو نہیں رکھتا مگر یہ تو ضرور کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی خاص اور خارق عادت تائید نے یہ رسالے میرے ہاتھ سے نکلوائے ہیں “ سر الخلافہ صفحہ6) پس مامور زمانہ کی تحریرات کو پڑھنا بھی بہت ضروری ہے۔اس سے علم بھی بڑھے گا۔دلائل بھی ملیں گے۔مخالفین کے اعتراضات کا جواب دینے کی جرات بھی 84