لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 71 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 71

پہچان کرنا اور اس کی عبادت کرنا اور اس کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنا ہے۔مجھے امید ہے جب اسی روح اور جذبہ سے آپ اللہ کے دین کی خدمت کے لئے کھڑی ہو جائیں گی اور آئندہ نسلوں میں بھی یہ روح پھونک دیں گی تو وہ دن دور نہیں جب ہم تمام دنیا میں حضرت محمد مصطفی صلی ا یکم کا جھنڈا لہراتا دیکھیں گے۔تمام دنیا میں توحید کو قائم ہوتا دیکھیں گے۔پس اپنے آپ کو کم نظر سے نہ دیکھیں۔آئندہ جماعت کی ترقی میں احمدی عورت کا بہت بڑا کردار ہے۔پس اگر آپ اپنے اس مقام کو سمجھ جائیں گی تو اپنے آپ کو بھی بچانے والی ہوں گی اور اپنی نسلوں کی حفاظت کا بھی حق ادا کرنے والی ہوں گی۔اگر ایک عام عورت کی طرح دنیا داری کے دھندوں میں پڑی رہیں گی تو آپ کی کچھ بھی حیثیت نہیں ہو گی۔لجنہ اماء اللہ کی ممبرات ہماری جماعت کا اہم ستون ہیں۔آپ کا پاک نمونہ پورے معاشرے کے لئے نیکی کی بنیاد ہے۔آپ حقوق اللہ سے خدا تعالیٰ کی رضا کی مستحق بنتی ہیں اور آپ کے نیک اعمال گھر میں بچوں کو نیکی کی ترغیب دلانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔بچوں کی تربیت کا تو آغاز ہی عورتوں کے ہاتھوں سے ہو تا ہے۔بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے۔آپ اسی صورت میں اپنے بچوں کے لئے جنت بن سکتی ہیں اگر آپ کے 71