لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 70
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتْها حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 03۔04۔2009 پیاری ممبرات لجنہ اماء الله بیلجیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ م مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ بیلجئیم نے سالانہ اجتماع کے موقع پر مجھے پیغام بھجوانے کے لئے لکھا ہے۔اس موقع پر میں آپ کو تربیت اولاد کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ جو احمدی عورتیں ہیں، ان کو بہت اعلیٰ مقصد کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔پس ہمیشہ اس مقصد کو سمجھنے کی کوشش کریں۔آپ پر جہاں اپنے ہر عمل کو اسلام کی تعلیم کے مطابق ڈھالنے، اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ دینے اور اسلام کی ترقی کی خاطر ہر قسم کی قربانی کی ذمہ داری ہے وہاں آئندہ نسلوں کو سنبھالنے اور ان میں بھی یہ روح پھونکنے کی ذمہ داری ہے کہ پیدائش کا اصل مقصد اپنے خدا کی 70