لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 72 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 72

اعمال نیک ہیں۔ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد نیک اور لائق ہو۔اس مقصد کا حصول تبھی ممکن ہے جب آپ خود راہ راست پر قائم ہوں اور اپنی اولاد کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی مسلسل تلقین کرتی رہیں۔آنحضرت صلی ا ہم نے فرمایا ہے کہ اكْرِ مُوَ اَوْلَادَكُمْ وَاحْسِنُوا دَبَهُمْ۔یعنی اپنے بچوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” صالح اور متقی اولاد کی خواہش سے پہلے ضروری ہے کہ وہ خود اپنی اصلاح کرے اور اپنی زندگی کو منتقیانہ زندگی بنادے تب اس کی ایسی خواہش ایک نتیجہ خیز خواہش ہو گی اور ایسی اولاد حقیقت میں اس قابل ہو گی کہ اس کو باقیات صالحات کا مصداق کہیں لیکن اگر یہ خواہش صرف اس لئے ہو کہ ہمارا نام باقی رہے اور ہمارے املاک و اسباب کی وارث ہو یا وہ بڑا نامور اور مشہور آدمی ہو اس قسم کی خواہش میرے نزدیک شرک ہے۔۔۔میری اپنی تو یہ حالت ہے کہ میری کوئی نماز ایسی نہیں ہے جس میں میں اپنے دوستوں اور اولاد اور بیوی کے لئے دعا نہیں کرتا۔بہت سے والدین ایسے 72