لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 69 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 69

دینی تربیت کے ساتھ ساتھ احمدی خواتین اور بچیوں کی جسمانی نشوونما بھی آپ کے پیش نظر رہتی۔آپ نے جب جماعت میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف کلب بنانے کا ارشاد فرمایا تو عورتوں کو بھی ورزش اور صحت جسمانی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا: ” ورزش کوئی مشکل کام نہیں۔احمدی عورتوں کے لئے اونچی دیواروں والے کسی ایسے احاطہ کا انتظام کیا جائے جہاں وہ اکٹھی رہ کر ورزش کیا کریں۔بدر نومبر 1981ء) آپ نے اپنی ساری زندگی خدمت اسلام کے کاموں میں صرف کی۔آپ کی سحر انگیز شخصیت سے احباب جماعت کے ساتھ ساتھ غیر بھی غیر معمولی متاثر ہوتے تھے۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیشہ جماعت کے اخلاص اور ترقی کی خبریں آپ تک پہنچتی رہیں۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 69