لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 59
وقت 42 ڈاکٹر ز کام کر رہے ہیں۔اسی طرح مجلس نصرت جہاں کے تحت افریقہ کے 6 ممالک میں 57 سکول اور کالجز بھی قائم ہو چکے ہیں جبکہ پرائمری سکولوں کی تعداد 400 سے 600 کے لگ بھگ ہے۔1974ء کا سال ایک عظیم ابتلاء لے کر آیا۔جماعت کے لئے یہ بہت نازک وقت تھا۔ایسے وقت میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ جماعت کی دلداری فرماتے رہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور مسلسل کئی کئی راتیں جاگ کر مناجات کرتے رہے اور مخالفت اور ظلم و تشدد کے طوفان کے آگے ایک مضبوط چٹان کی طرح کھڑے ہو گئے اور اپنی دعاؤں اور اولوالعزمی سے اس کا رخ موڑ دیا۔ایک طرف پاکستان کی قومی اسمبلی نے جماعت احمدیہ کو سیاسی اغراض کی خاطر مسلم قرار دیا تو دوسری طرف احمدیت کے قادر و قدیر اور ناصر و نصیر خدا نے حضور رحمہ اللہ کو یہ بشارت دی کہ : وَسِعَ مَكَانَكَ إِنَّا كَفَيْنَكَ المُسْتَهْزِعِيْنَ 66 کہ تم اپنے مکان وسیع کرو۔ان استہزاء کرنے والوں کے لئے ہم کافی ہیں اس الہی بشارت کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ایک موقع پر آپ نے فرمایا کہ : 59