لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 58
اس مقصد کے لئے آپ نے لندن میں ” نصرت جہاں آگے بڑھو “ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے نصرت جہاں ریزرو فنڈ قائم فرمایا۔جماعت نے 53 لاکھ روپے اس فنڈ میں دیئے جس سے آپ نے مغربی افریقہ میں سکول اور کلینک کھول کر ان اقوام کی بے لوث خدمت اور خوشحالی کے سامان پیدا فرمائے اور جو صدیوں سے پیار سے محروم چلے آرہے تھے ان کو پیار دیا۔ہسپتالوں کے ذریعے غریبوں کے لئے مفت علاج کی سہولتیں بہم پہنچائیں اور سکولوں کے ذریعے ان کے بچوں کے لئے تعلیم کا انتظام فرمایا۔اس سے قبل مغربی افریقہ میں سارے سکول عیسائی مشنوں کے تھے مسلمان بچے انہی کے سکولوں میں پڑھنے پر مجبور تھے اور ان ملکوں میں محض ان کا عیسائی نام رکھ کر انہیں چپکے سے عیسائی بنالیا جاتا تھا۔افریقہ میں غلبہ اسلام کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے جن مضبوط بنیادوں کی ضرورت تھی وہ حضور کے نصرت جہاں منصوبے کے ذریعے حاصل ہوئی۔حضور نے فرمایا کہ عیسائیت کے خلاف روحانی جنگ کا فیصلہ افریقہ کی سرزمین پر ہو گا۔حضور نے اس سال نصرت جہاں سکیم کے لئے 30 ڈاکٹروں اور 80 اساتذہ کا مطالبہ فرمایا محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس وقت تک براعظم افریقہ میں مجلس نصرت جہاں کے تحت 12 ممالک میں 57 ہسپتال قائم ہو چکے ہیں جن میں اس 58