لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 57
آپ کے عہد باسعادت میں اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ اور اسلام کے دنیا میں پھیلنے کے جو نظارے دکھائے ان میں سے ایک ” نصرت جہاں سکیم کا اجراء تھا۔یہ آپ کے دور کی وہ عظیم الشان سکیم تھی اور تاریخ احمدیت میں گہرے انمٹ نقوش چھوڑنے والا وہ کارنامہ تھا جس کے ذریعہ سے جماعت احمدیہ کو ایک ایسے براعظم میں دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق ملی اور آج بھی مل رہی ہے جس کو دنیا نے روند ا ہوا تھا اور جس کی طرف کسی کی بھی توجہ نہیں تھی۔ہر کوئی ان کے حقوق کو پامال کر رہا تھا۔صرف جماعت احمد یہ دنیا کی واحد جماعت تھی جس نے انہیں پیار دیا۔جس نے ان کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا اور انہیں دنیا کے دوسرے انسانوں کی طرح درجہ عطا کیا۔چنانچہ نصرت جہاں سکیم کا آغاز کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے فرمایا: ” گیمبیا میں ایک دن اللہ تعالیٰ نے بڑی شدت سے میرے دل میں یہ ڈالا کہ یہ وقت ہے کہ تم کم سے کم ایک لاکھ پاؤنڈ ان ملکوں میں خرچ کرو اور اس میں اللہ تعالیٰ بہت برکت ڈالے گا اور بہت بڑے اور اچھے نتائج نکلیں گے۔خیر میں بڑا خوش ہوا۔پہلے اپنا پروگرام اور منصوبہ تھا، اب اللہ تعالیٰ نے منصوبہ بنادیا۔“ ( خطبات ناصر جلد سوم صفحہ 124 خطبہ جمعہ 12 جون 1970ء) 57