لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 22
فتح کرنا ہے۔یہ بہت عظیم الشان کام ہے لیکن آپ کے لئے اللہ تعالی نے اسے آسان بنا دیا ہے اور صرف یہ شرط ہے کہ اپنے دلوں کو سیدھے کر کے ، حلیم اور مسکین بن کر خدا تعالیٰ کی مرضی کے آگے اپنی گردنیں ڈال دیں۔پس اگر آپ نے دنیا کی تربیت کرنی ہے تو پہلے اپنی تربیت کریں۔اپنے آپ کو کانٹ چھانٹ کر کے جب نرم دل بنالیں گی تو آپ دوسروں کی تربیت کرنے والی بن سکیں گی۔آپ اپنے بچوں کی محبت کے ساتھ تربیت کریں۔ان کی عزت کریں۔آپ کو لجنہ میں کام لینے کے لئے اور تربیت کے لئے بھی اسی بات کی ضرورت ہے۔اپنی بات کو محبت، ہمدردی اور نرمی کے ساتھ سمجھائیں اور کامیابی کے لئے دعا میں بھی لگ جائیں ہمارے پیارے نبی صلی ال نیلم کے اسوہ حسنہ کو سامنے رکھیں جن کو اللہ تعالیٰ نے سب جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنے فضل نازل فرمائے اور سب ممبرات کو اپنی خاص حفاظت میں رکھے۔سب کو میری طرف سے السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ پہنچے۔والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 22