لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 21
اس اہم موقع پر جب کہ آپ سیر البی علی ایم کا جلسہ بھی منعقد کر رہی ہیں، آپ صلی یم کی زندگی کے مختلف گوشے، آپ کی مقدس و مطہر سیرت کا ذکر ہو رہا ہے، میرا پیغام یہ ہے کہ اپنی زندگیوں کے ہر پہلو کے لئے آنحضرت صلی ال عالم کے اسوۂ حسنہ کو ل راہ بنائیں۔آپ صلی اللہ نام کا اللہ تعالیٰ سے کیسا تعلق تھا۔اس کی مخلوق سے کیسا تعلق تھا۔دنیا میں آپ کس طرح رہے آپ کی زندگی کسی بھی طرح کے رسم و رواج اور تکلفات سے کیسی پاک تھی۔ان سب چیزوں کو ذہن میں رکھنے سے آپ کی زندگیاں بھی ہلکی پھلکی اور آسان ہو سکتی ہیں۔آپ کی ذات پاک نمونہ ہے تنگی میں رہنے والوں کے لئے بھی اور نمونہ ہے راحت و آرام میں رہنے والوں کے بھی۔آپ ہمارے لئے نمونہ ہیں ان دینی مہمات کو سر کرنے کے لئے بھی جس کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں آپ کے کندھوں پر ڈالی ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ : ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں یکدفعہ ایک انقلاب برپا کر دیا آپ کو بھی یہ ہتھیار استعمال کرنا ہے۔دعائیں کریں۔تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے بھی یہ محالات کا کام آسان کر دے۔اور اس کے فضلوں کو جذب کرنے کے قابل ہوں۔تب اس کے فضل بارش کی طرح آسمان سے نازل ہوں گے۔دعا کے بعد آپ نے محبت کے ہتھیار سے دلوں کو فتح کرنا ہے۔اپنے دل کو بھی اور دوسروں کے دلوں کو بھی ، خدا تعالیٰ کی محبت کے لئے اس کے دین کی عظمت کا جھنڈا گاڑنے کے لئے 21