لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 23 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 23

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 13۔08۔2006 مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ قادیان، بھارت السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی طرف سے فیکس موصول ہوئی جس میں آپ نے اپنے لو کل سالانہ اجتماع کے موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔جزاکم اللہ اس موقع پر میرا آپ کے لئے پیغام، محبت بھری دعاؤں کا پیغام ہے۔وہ مقصد جس کے لئے آپ اس وقت یہاں اکٹھی ہوئی ہیں، یعنی خالصتا اللہ تعالیٰ کے لئے۔اس کی محبت میں ترقی کرنے کے لئے اپنی تربیت کی طرف توجہ دینا۔اپنا جائزہ لینا، اصلاح کرنا، آپس میں محبت بانٹنا، ایک دوسرے کے کام آنا، اور ترقیات کے نئے ہدف مقرر کرنا اور پھر اس کی طرف کوشش کرنا، اور پھر دینی مہمات کے بجالانے کے لئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش میں لگے رہنا، جب آپ اس مقصد کو سامنے رکھ کر اجتماعات 23