لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 300
سے، سگھڑاپے سے سنواریں۔اپنے خاوندوں کا بھی خیال رکھیں اور اپنی اولا دوں کا بھی خیال رکھیں اور اس طرح اپنے گھروں کو جنت نظیر بنائیں۔ایک ایسا نمونہ بنائیں کہ نظر آئے کہ یہ ہر طرح سے ایک خوشحال گھرانہ ہے اور سکون ہے اس گھر میں۔عورت کا یہ مقام ہمیشہ یادرکھیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔اس کا یہی مطلب ہے کہ اپنی نسلوں کی اٹھان ایسے نیک اور پاک ماحول میں کریں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنے والے ہوں اور ان کی نیکی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھی کہے کہ اس بچے کو اس کی ماں نے واقعی جنتی بنایا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: تقویٰ اختیار کرو۔دنیا سے اور اُس کی زینت سے بہت دل مت لگاؤ۔“ کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 81) یہ دور سائنسی ترقی کا دور ہے۔اس دور کی نئی ایجادات نے جہاں انسان کو سہولیات پہنچائی ہیں وہاں بہت سی برائیوں میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔بچے اور بڑے سب ہر وقت ٹی وی چینلوں ، سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ سے چھٹے رہتے ہیں اور اپنے قیمتی وقت کا ضیاع کر رہے ہوتے ہیں۔ان کے بداثرات سے خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی 300