لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 301
بچائیں۔انہی ایجادات کا مفید استعمال بھی کیا جاسکتا ہے اور ان کے ذریعہ دین سیکھا جاسکتا ہے۔مثلاً ایم ٹی اے دیکھیں۔میرے خطبات اور تقاریر با قاعدگی سے سنیں۔الاسلام ویب سائٹ سے کتب کا مطالعہ کر کے اپنا دینی علم بڑھائیں۔کیونکہ ایک احمدی عورت کی یہ بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی دین کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو اور اس کی آئندہ نسلیں بھی دیندار ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تربیت اولاد کے بارے میں فرماتے ہیں: مختصر یہ کہ تعلیمی طریق میں اس امر کا لحاظ اور خاص توجہ چاہئے کہ دینی تعلیم ابتدا سے ہی ہو۔اور میری ابتدا سے یہی خواہش رہی ہے اور اب بھی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو پورا کرے۔“ (ملفوظات جلد اول صفحہ 44) حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کا بچوں کی تربیت کا انداز بہت پیارا تھا۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ بیان فرماتی ہیں کہ ”آپ ہمیشہ یہی فرماتی رہیں کہ بچے کو عادت ڈالو کہ وہ کہنامان لے۔پھر بے شک بچوں کو شرارت بھی آجائے تو کوئی ڈر نہیں۔66 بچوں کی تربیت کے متعلق ایک اصول آپ یہ بھی بیان فرمایا کرتی تھیں کہ پہلے بچے کی تربیت پر اپنا پورا زور لگاؤ، دوسرے ان کا نمونہ دیکھ کر خود ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔تو یہ کیسے زریں اصول ہیں جن پر عمل کرنے سے واقعی بچوں کی کایا پلٹ سکتی ہے۔301