لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 234
بھی اس کی عادت ڈالیں۔پھر اس کے ساتھ ساتھ دعاؤں کو بھی اپنا شعار بنائیں کیونکہ رحمان خدا کے بندوں کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پر کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا۔“ ملفوظات جلد سوم صفحہ 232) اللہ کرے کہ آپ پہلے سے بڑھ کر اپنی تربیت کی طرف توجہ دینے والی ہوں۔اللہ تعالیٰ سے لو لگانے والی ہوں اور اپنی نسلوں کو سنبھالنے والی ہوں۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 234