لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 233 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 233

کی توفیق ملی۔یہ خد اتعالیٰ کا خاص احسان ہے جس کے شکرانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا ایمان مضبوط ہو۔اعمال صالحہ بجالاتی رہیں اور ان صفات کو اپنائیں جو قرآن کریم نے رحمان خدا کے بندوں کی بیان فرمائی ہیں۔مثلاً یہ کہ وہ زمین پر فروتنی اور عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں۔ان میں تکبر اور غرور نہیں ہوتا۔بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ذرا ذرا سی بات پر ان کے جذبات بھڑک جاتے ہیں۔اختلاف رائے پر غصہ میں آجاتے ہیں۔یہ باتیں اخلاق پر اثر انداز ہوتی ہیں اور آہستہ آہستہ نیکیوں کو کھا جاتی ہیں۔پس ایک احمدی کا کر دار فساد کو دور کرنا ہے۔اگر ہر احمدی عورت اس کو سمجھ لے تو آپس کی لڑائیاں اور رنجشیں دور ہو جائیں گی اور باہم صلح صفائی اور ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کرنے کے جذبات پیدا ہوں گے۔یہ بھی یادر کھیں کہ آپ کے ذمہ اگلی نسلوں کی تربیت اور ان کا خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کا کام ہے جس کا بہترین ذریعہ عبادات کا قیام ہے۔عبادات سے ایمان کی مضبوطی ہوتی ہے۔قرآن شریف میں تو انسان کی پیدائش کی غرض ہی عبادت بیان کی گئی ہے اور عبادات میں بھی فرض نمازیں سب سے اہم ہیں جن پر تمام احمدی گھرانوں کو خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس لئے خود بھی نمازوں کی پابندی کریں اور اولاد کو 233