لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 206
تلے جنت کی تعلیم بھی دی۔پس اسلام کا عورتوں پر بڑا احسان ہے کہ اس نے ان کی عزت و تکریم قائم کی۔یہ دور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا دور ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد خلافة على منهاج النبوة کا قیام ہو چکا ہے۔آپ کی پیاری جماعت خلافت احمدیہ کے پانچویں دور میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعامات کے لا متناہی سلسلہ کو اپنے ا اوپر نازل ہوتا دیکھ رہی ہے اور خلیفہ وقت کی زیر قیادت کاروانِ احمدیت ترقی کی نئی سے نئی منازل طے کرتا چلا جارہا ہے۔احمدی خواتین کے لئے ان کی تنظیم لجنہ اماءاللہ کا قیام خلافت احمدیہ کا خاص فیضان ہے۔آپ کو اس کے ذریعہ اپنی دینی اور روحانی ترقی کے مواقع میسر آتے ہیں۔آپ آزادی سے اپنی پسند کے جماعتی پروگرام بناتی اور خدمتِ اسلام کے کاموں اور تبلیغی مساعی میں حصہ لیتی ہیں۔پس آپ خوش قسمت ہیں کہ اس حبل اللہ کو تھام کر اسلام کی نشر و اشاعت میں اپنا کر دار ادا کرنے کی توفیق پارہی ہیں۔اس کا حقیقی شکرانہ یہی ہے کہ اسلام کے اوامر و نواہی کی صدقِ دل سے تعمیل کریں۔نماز اسلام کی اہم ترین فرض عبادت ہے اس کی پابندی کریں۔قرآن شریف اور احادیث میں بار بار نماز کا تذکرہ کیا گیا ہے۔نمازیوں کے لئے خوشخبریاں دی گئی ہیں جبکہ 206