لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 207 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 207

نماز سے غافل لوگوں کے لئے سخت انذار ہے۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے نماز کا حساب لیا جائے گا۔اگر یہ حساب ٹھیک رہا تو وہ کامیاب ہو گیا اور اس نے نجات پالی اور اگر یہ حساب خراب ہو اتو وہ ناکام ہوا اور گھاٹے میں رہا۔(ترمذی، ابواب الصلوۃ) اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے لئے اسوہ حسنہ بنایا ہے۔آپ عمر بھر نمازوں کا خاص اہتمام فرماتے رہے۔آپ نے ایک موقع پر فرمایا کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔دراصل نماز کے بہت سے فوائد ہیں۔اس سے روحانی منازل طے ہوتی ہیں اور قرب الہی نصیب ہوتا ہے۔یہ فحشاء اور برائیوں سے بچاتی ہیں۔خیالات کو پاک کرتی ہے۔پریشانیوں سے نجات دلاتی اور مشکلات کو دور کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر ذرا بھی غم پہنچتا تو آپ نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے اور اسی لئے فرمایا ہے کہ الا بذکر الله تطمئن القلوب۔اطمینان اور سکینتِ قلب کے لئے نماز سے بڑھ کو کوئی ذریعہ نہیں۔۔۔نماز ہی کو سنوار سنوار کر پڑھنا چاہئے اور سمجھ سمجھ کر پڑھو اور مسنون دعاؤں کے بعد اپنے لئے اپنی زبان میں بھی 207