لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 197 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 197

قیام کی طرف متوجہ ہو جائیں۔جب وہ مالی قربانی کی تحریک کریں تو اپنے اموال خدا کی راہ میں پیش کرنے کے لئے مستعد ہو جائیں۔مجھے اکثر یہ شکایات ملتی رہتی ہیں کہ پاکستان میں پردہ کا معیار دن بدن گرتا جارہا ہے اور اس کی طرف عدم دلچسپی اور عدم توجہ بڑھتی جارہی ہے۔حالانکہ یہ تو آپ کے تقدس اور حیاء کی علامت ہے۔اس لئے آپ کو اس طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آپ سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ اس طرح کا پردہ کرنے کی عادت ڈال لیں جس طرح کہ اللہ اور رسول نے پردہ کرنے کا حکم دیا ہے۔اسی طرح تربیت کی اور بہت سی کمزوریاں ہیں جنہیں دُور کرنے کی ضرورت ہے۔نئی سائنسی ایجادات سے بچوں کی مصروفیات اور رجحانات بدل رہے ہیں اور تربیت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔آپ کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کے دلوں میں دین کی محبت پیدا کریں اور انہیں معاشرے کی آلودگیوں سے بچائیں۔آپ میں سے بہت سی ایسی مائیں اور بہنیں اس موقع پر موجود ہوں گی جن کے گھروں میں واقفین نو بچے اور بچیاں ہیں۔ان کی نیک تربیت کریں۔دینی معلومات بڑھائیں۔انہیں نمازوں کی پابندی اور روزانہ تلاوت کی عادت ڈالیں۔جماعتی پروگراموں اور خدمتِ دین کے کاموں میں شامل کریں۔نظام جماعت کی اطاعت سکھائیں۔بچیوں کو حیا دار لباس اور پر دے کی عادت ڈالیں۔اسی طرح اپنے واقفین نو بچوں کو بہترین دنیوی تعلیم دلوائیں تا کہ آپ مفید وجود 197