لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 196
لجنہ کی تنظیم کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے جاری فرمایا اور اللہ کے فضل سے یہ خلفائے احمدیت کی نگرانی میں ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہے اور اپنے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔مجلس شوریٰ بھی انہی پروگراموں میں سے ایک اہم پروگرام ہے جس کے لئے آپ ان دنوں جمع ہوئی ہیں۔آپ کی تنظیم اور سر گر میاں بلاشبہ خلافت ہی کی بدولت ہیں اور اسی کے فیضان اور برکات کا پر تو ہیں۔اس لئے آپ نے ہمیشہ اس حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے اور خلافت کے ساتھ اپنے اخلاص اور وفا کے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر کرتے چلے جانا ہے۔آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے MTA کی صورت میں آپ کے لئے خلیفہ وقت سے ملاقات کے سامان پیدا کئے ہیں۔یہ وہ عظیم الشان نعمت ہے جس کی بدولت سب دنیا کے احمدی خود کو خلیفہ وقت کے قریب تر محسوس کرتے ہیں۔ہر جمعہ کو خلیفہ وقت کا خطبہ دیکھتے ہیں اور اپنے ایمانوں کو تازہ کرتے ہیں۔اس سے ان کی تربیت ہوتی ہے۔دینی علم بڑھتا ہے اور روحانی ترقی ہوتی ہے۔آپ بھی یقیناً اپنے بچوں کے ساتھ خطبات اور تقاریر سنتی ہوں گی، لیکن اس کا حقیقی فائدہ تبھی ہو گا جب خلیفہ وقت کی نصائح پر سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا کی روح کے ساتھ فوری عمل شروع کر دیا جائے۔وہ جب آپ کو نمازوں میں سستی دور کرنے کی طرف توجہ دلائیں تو پہلے سے زیادہ نمازوں کے 196