لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 190
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 24۔09۔2016 پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ بھارت السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔آمین مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میں آپ کو چند تربیتی امور کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔یہ بات روز مرہ کے مشاہدہ میں آتی ہے کہ انسان بعض چھوٹی چھوٹی برائیوں میں مبتلا ہو جاتا ہے مثلاً یہ کہ اس کا اپنے ہمسالوں کے ساتھ سلوک اچھا نہیں ہو تا۔آپس میں مل کر کسی کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور استہزاء کیا جاتا ہے۔اپنے بچوں کو ضرورت سے زیادہ پیار کیا جاتا ہے اور دوسروں کے بچوں کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے۔ادنی ادنی باتوں 190