لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 189
سے بچایا اور انسان کی زندگی حرام اور تلخ نہیں کی جس کے باعث یورپ نے آئے دن کی خانہ جنگیاں اور خود کشیاں دیکھیں۔(ملفوظات جلد اول۔صفحہ 21 تا22) پھر رسالے کے کچھ صفحات میرے خطبات اور تقاریر کے لئے مخصوص کر لیں تاکہ مختلف طریقوں سے نصائح سے آگاہی ہوتی رہے۔خلافت کی برکات و اہمیت کے بارے میں مضامین شائع کیا کریں تا کہ بار بار کی یاد دہانی سے یہ مضمون سب کو ذہن نشین ہو جائے کہ آج دین سے قربت، روحانی ترقی اور دنیوی آلائشوں سے بچنے کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ خود کو خلافت کے ساتھ چمٹالیں۔اللہ تعالیٰ رسالہ کی انتظامیہ اور جملہ قارئیات کے لئے پچیس سالہ سفر مبارک کرے اور آپ کے رسالہ کو جماعت کی بہترین ترجمانی کرنے والا بنائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 189