لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 180 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 180

مصروف رہتے ہیں ان کی اولادیں بھی انہی کاموں میں لگ جاتی ہیں اور یوں خدمت دین کا ایک سلسلہ اس گھرانے میں جاری وساری رہتا ہے۔ایک اور ضروری نصحیت میں آپ کو یہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنا تعلق خلافت سے جوڑیں۔اللہ تعالیٰ نے دین و دنیا کی فلاح و بہبود خلافت سے وابستگی میں رکھی ہے۔ذرا غور کریں کہ آپ وہاں رہ رہی ہیں جہاں کے عوم الناس کی ایک کثیر تعداد نماز روزہ کی ادائیگی کرنے والی اور دین سے لگاؤ ر کھنے والی ہے۔لیکن کیا وجہ ہے کہ یہ سبھی آپس میں پھٹے ہوئے ہیں۔کیا وجہ ہے کہ ہر طرف بد انتظامی، انتشار اور خوف کا ماحول ہے۔نہ انہیں ذاتی طور پر سکون و اطمنان نصیب ہے اور نہ ان کی دینی اور روحانی ترقی ہو رہی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اُس خلافت علی منہاج النبوۃ کے منکر ہیں جس کی خبر ہمارے پیارے نبی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی اور جس کے ساتھ چمٹ جانے کی آپ نے نصیحت فرمائی تھی۔اللہ تعالیٰ نے خلافت کا یہ انعام جماعت احمدیہ کو عطا فرمایا ہے جس کی بدولت جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک ہاتھ پر متحد ہے۔اور خلافت ہی کی بدولت تمکنت دین ہوئی ہے اور جماعت مومنین کے خوف امن میں بدل دیے گئے ہیں۔سب دنیا کے احمدی بخوبی جانتے ہیں کہ خدمتِ اسلام کی جو تو فیق جماعت احمدیہ کو عطا ہو رہی ہے اور جو نئی سے نئی ترقیات اور فتوحات کے دروازے اللہ تعالیٰ ہمارے لئے کھول رہا ہے یہ خلافت ہی کی برکات ہیں۔انہیں 180