لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 179
کر رہی ہوں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔اگر آپ اعمال صالحہ بجالائیں گی تو اسی صورت میں آپ کے بچوں کو آپ کے قدموں سے جنت ملے گی۔اس لئے تربیت کے ذرائع میں ایک بہترین ذریعہ نمونہ ہے اسے اپنائیں تا کہ آپ کی نصحیت میں اثر ہو۔حقیقت میں عور تیں معاشرے کی اصلاح میں بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں۔آئندہ نسلوں کا مستقبل انہی کے ہاتھوں سے بنتا ہے۔اس لئے بچوں کی تربیت ایک بہت بڑی ذمہ داری کا کام ہے جس کی طرف خاص توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے لجنہ کی تنظیم اس لئے قائم فرمائی تھی تا کہ اگر جماعت کے مرد کمزور ہوں تو عورتیں فعال ہوں۔اگر عوتیں فرائض کی طرف توجہ رکھیں گی تو آئندہ نسل کے مرد اور عور تیں ان راہوں پر چلنے والے ہوں گے جو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے متعین فرمائے ہیں۔اس طرح جماعتی عہدے امانت ہیں۔اس امانت کا حق ادا کریں، بالعموم جب بھی کسی کو کوئی جماعتی خدمت سونپی جاتی ہے تو ایسے لوگوں کی صلاحیتوں اور ان کے خدمت دین کے شوق کی وجہ سے ان سے بہت سی نیک توقعات بھی وابستہ کی جاتی ہیں جن پر انہیں پورا اترنا چاہئے۔اس لئے جو بھی جماعتی خدمت آپ کے سپر د ہے اس کو خدا تعالیٰ کا فضل سمجھتے ہوئے بہترین رنگ میں بجالائیں۔جو لوگ خدمت دین میں 179