لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 171 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 171

نماز کو خوب سنوار سنوار کر پڑھنا چاہئے۔نماز ساری ترقیوں کی جڑ اور زینہ ہے اسی لیے کہا گیا ہے کہ نماز مومن کی معراج ہے۔اس دین میں ہزاروں لاکھوں اولیاء اللہ ، راست باز، ابدال، قطب گزرے ہیں۔انہوں نے یہ مدارج اور مراتب کیونکر حاصل کئے ؟ اسی نماز کے ذریعہ سے۔خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں قرة عيني في الصلوۃ یعنی میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے اور فی الحقیقت جب انسان اس مقام اور درجہ پر پہنچتا ہے تو اس کے لئے اکمل اتم لذت نماز ہی ہوتی ہے اور یہی معنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے ہیں۔(ملفوظات جلد ہشتم صفحہ 310) پس نماز اسلام کا بنیادی حکم ہے۔یہ انسان کو صراطِ مستقیم پر چلاتی ہے۔برائیوں اور فحش باتوں سے بچاتی ہے۔روحانیت میں بڑھاتی اور اللہ تعالیٰ کا قرب عطا کرتی ہے۔اس لئے اس کی ادائیگی کا ہر احمدی کو خاص خیال رکھنا چاہئے۔عور تیں چونکہ بچوں کی پرورش کرتی ہیں اور ان کی ابتدائی تعلیم و تربیت کرتی ہیں اس لئے انہیں خود بھی نمازوں کا اہتمام کرنا چاہئے اور بچوں کو بھی چھوٹی عمر سے ہی نمازوں کی عادت ڈالنی چاہئے۔بچوں کو پہلے سادہ نماز سکھائیں پھر ترجمہ سکھائیں اور اس کی باقاعدگی سے ادا ئیگی کی نصیحت اور نگرانی کرتی رہیں۔کیونکہ تجربہ سے معلوم ہو تا ہے کہ وہ بچے جن کو نماز کی 171