لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 170
میری عبادت کریں اور عبادات میں نماز سب سے اہم عبادت ہے۔آنحضور صلی ا ہم نے بھی نماز کی اہمیت اور افادیت کو بار بار مختلف انداز میں بیان فرمایا ہے۔آپ نے ایسے لو گوں کو جو مسجد سے چمٹے رہتے ہیں جنت میں خدا تعالیٰ کے سایہ میں جگہ پانے کی بشارت دی ہے اور وہ لوگ جو نمازوں میں سستی کرتے ہیں اور اس کی ادائیگی کی طرف توجہ نہیں کرتے انہیں انذار بھی فرمایا ہے۔چنانچہ ایک موقع پر آپ نے فرمایا: إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ عَمَلِهِ صَلَاتُهُ فَإِنْ صَلُحَتْ فَقَدْ أَفَلَحَ وَأَنْجَحَ وَإِنْ فَسَدَتْ فَقَدْ خَابَ وَخَسِرَ۔یعنی بندے سے قیامت کے دن اس کے اعمال میں سب سے پہلے نماز کے بارے میں پوچھا جائے گا۔اگر اس کی نمازیں ٹھیک ہیں تو وہ کامیاب و کامران ہو گیا اور اگر ان میں خرابی ہے تو وہ ناکام و نامراد ہو گیا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ بھی یہی بتاتا ہے کہ آپ نے ہر حالت میں نمازوں کا خاص اہتمام فرمایا۔آپ نے حالت قیام میں بھی نمازوں کی پابندی کی اور سفروں میں بھی۔صحت کی حالت میں بھی نمازیں پڑھیں اور بیماری میں بھی۔امن کی حالت میں بھی نمازوں کا التزام کیا اور جنگ اور خوف کی حالت میں بھی نماز سے غافل نہیں ہوئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: 170