لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 127
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 27۔10۔2012 مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لجنہ اماء اللہ کی مجلس شوری کے موقع پر آپ نے پیغام کی درخواست کی ہے۔اللہ تعالیٰ جملہ ممبرات کا اس اہم مجلس میں شامل ہو نامبارک فرمائے اور ہر لحاظ سے آپ کے مشوروں میں برکتیں اور خیر کے پہلو رکھ دے۔آمین۔میرا پیغام اس موقع پر یہی ہے کہ خود بھی خلافت سے وابستگی اور اخلاص میں آگے بڑھیں اور اپنی نسلوں میں بھی اس کی اہمیت کو ہمیشہ اجاگر کرتی رہیں۔اور یہ وہ اہم امر ہے جس کے لئے آپ کو خود اپنے نمونے پیش کرنے ہوں گے ، اخلاص و وفاء میں بھی اور عبادات میں بھی، اعلیٰ اخلاق میں بھی اور پر دہ میں بھی اور اطاعت میں بھی۔یہ ایسی بات نہیں ہے جس کا محض شوری یا اجتماع و غیرہ پر ہی ذکر کیا جائے بلکہ یہ وہ درس 127