لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 126
سے دیکھ لو گی کہ۔۔۔اسلام فتح پا گیا ہے۔۔۔پس یہ کام تمہارے اپنے اختیار میں ہے اور اگر تم چاہو تو تم یہ کام بڑی آسانی سے کر سکتی ہو۔ازبار لذوات الخضار، ص 186) میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس عظیم قربانی کے لئے تیار رہنے کی ہمت اور توفیق بخشے۔اور نیک نسلوں کا وارث بنائے اور آپ کے چہروں کا نور اس دنیا میں بھی بڑھتا چلا جائے اور اگلے جہان میں بھی آپ کی پیشانیاں نیک و صالح اولادوں کی مائیں ہونے کی وجہ سے ہمیشہ چمکتی رہیں۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 126