لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 295 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 295

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ امام جماعت احمدیہ هو الناصر اسلام آباد ٹلفورڈ 2020-11-25 MA پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ آسٹریلیا السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ لجنہ اماء اللہ کے صد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ میں لجنہ اماءاللہ آسٹریلیا جن پر اجیکٹس پر کام کر رہی ہے ان میں ایک آن لائن عائشہ دینیات اکیڈمی کا اجراء ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور نیک نتائج سے نوازے۔آمین مجھ سے اس اکیڈمی کے پراسپیکٹس کے لئے پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میرا پیغام یہ ہے کہ ہمارے پیارے دین اسلام میں علم کے حصول کی خاص اہمیت ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ اُطلُبُوا الْعِلْمَ مِنَ الْمَهْدِ إِلى اللَّحْدِ یعنی چھوٹی عمر سے لے کے ، بچپنے سے لے کے آخری عمر تک جب تک قبر میں پہنچ جائے انسان علم حاصل کرتارہے۔ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 295