لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 236 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 236

رہے اور اپنے بچوں کی نیک تربیت کرے۔اگر اسے نہ سمجھا جائے تو آئندہ نسلوں کی دین پر قائم رہنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔اس لئے ہر احمدی عورت کو ماحول اور معاشرے کی برائیوں سے اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو بچانا ہو گا۔ورنہ آپ اپنے خاوندوں سے اپنی اولاد سے اور سب سے بڑھ کر اپنے خدا سے بے وفائی کر رہی ہوں گی۔اس کا عملی اظہار بھی کریں اور اپنے خدا کے حضور جھک کر اس سے مدد بھی مانگیں کہ وہ آپ کی اصلاح کرے اور آپ کو اپنے بچوں کو صحیح اسلامی تعلیم دینے کی توفیق دے۔ایک روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس عورت نے پانچوں وقت کی نماز پڑھی اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو برے کام سے بچایا اور اپنے خاوند کی فرمانبرداری کی اور اس کا کہا مانا ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازہ سے چاہے داخل ہو جائے۔(مسند احمد بن حنبل) پس ان تمام نیک اوصاف کو اپنانے کی کوشش کریں تا کہ آپ کے لئے اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کی راہیں ہموار ہوں۔یہ بھی یادر کھیں کہ آپ کی گود میں مستقبل کی نسلیں پرورش پارہی ہیں۔انہیں احمدیت پر قائم رکھنے کے لئے آپ کو خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے کے مطابق چلنا ہو گا۔پس نہ صرف اپنے لئے جنت تلاش کریں بلکہ 236