لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 208 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 208

دعائیں کرو اس سے تمہیں اطمینان قلب حاصل ہو گا اور سب مشکلات خدا تعالیٰ چاہے گا تو اسی سے حل ہو جائیں گی۔(ملفوظات جلد سوم صفحہ 311) پس پنجوقتہ نمازیں اسلام کی بنیادی تعلیم ہے اور اس پر عمل ضروری ہے۔پھر عورتوں کے حوالے سے پردہ بھی اسلام کی اہم تعلیم ہے اس کی بھی تعمیل کریں۔اگر کوئی عورت پر دے کی پرواہ نہیں کرتی اور یورپ کی نقالی میں ان سے مشابہت والا لباس پہن کر اور ان جیسا فیشن اختیار کر کے خود کو روشن خیال اور ترقی پسند ظاہر کرتی ہے تو یہ غلط سوچ ہے۔یاد رکھیں کہ اسلام آپ کی خیر خواہی اور تحفظ کا حقیقی ضامن ہے۔اس نے پر دہ کی تعلیم عورتوں کو کسی مشکل میں ڈالنے یا احساس کمتری میں مبتلا کرنے کے لئے نہیں دی۔وہ اس کے ذریعہ عورت کی عفت اور عزت قائم کرنا چاہتا ہے۔پس اسے اپنے لئے بوجھ نہ سمجھیں۔یہ نہ سوچیں کہ اس سے لوگ آپ کو جاہل سمجھیں گے۔آپ نے اللہ کو خوش کرنا ہے۔دنیا کے فیشن کو نہ دیکھیں اور پر دے کا اس کی شرائط کے مطابق خیال رکھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اسلام نے جو یہ حکم دیا ہے کہ مرد عورت سے اور عورت مرد سے پردہ کرے اس سے غرض یہ ہے کہ نفس انسان پھلنے اور ٹھو کر کھانے کی حد سے بچار ہے، 208