لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 209 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 209

کیونکہ ابتداء میں اس کی یہی حالت ہوتی ہے کہ وہ بدیوں کی طرف جھکا پڑتا ہے اور ذرا سی بھی تحریک ہو تو بدی پر ایسے گرتا ہے جیسے کئی دنوں کا بھو کا آدمی کسی لذیذ کھانے پر۔یہ انسان کا فرض ہے کہ اس کی اصلاح کرے۔“ (ملفوظات جلد چہارم صفحہ 106) پس ان باتوں پر خود بھی عمل کرنے کی کوشش کریں اور اپنی بچیوں کو بھی سمجھاتی رہیں کہ ہماری ثقافت ، ہمارا لباس اور ہمارا رہن سہن وہ ہے جس کی اسلام نے ہمیں تعلیم دی ہے۔بچوں کو میرے خطبات بھی سنایا کریں اور انہیں خلافت کی برکات بتاتی رہا کریں تاکہ چھوٹی عمر سے وہ اس اہم تعلیم کو ذہن نشین کر لیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان تمام باتوں پر عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین والسلام خاکسار ونال خلیفۃ المسیح الخامس 209