لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 136 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 136

" ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہم نے تقویٰ اور طہارت میں کہاں تک ترقی کی ہے۔۔۔خدا تعالیٰ متقی کا خود محافظ ہو جاتا اور اسے ایسے مواقع سے بچالیتا ہے جو خلاف حق پر مجبور کرنے والے ہوں۔یاد رکھو جب اللہ تعالیٰ کو کسی نے چھوڑا، تو خدا نے اسے چھوڑ دیا۔جب رحمان نے چھوڑ دیا تو ضرور شیطان اپنا رشتہ جوڑے گا۔“ (ملفوظات جلد اول صفحہ 12) اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کی برکت سے آپ کو ان ممالک میں لا کر آباد کیا ہے جہاں آپ کو مالی کشائش اور قسم قسم کی دنیوی سہولیات میسر ہیں۔اس پر خدا تعالیٰ کا شکر بجالائیں۔ہر وقت اپنے جائزے لیتی رہیں کہ یہ آرام و آسائش کی زندگی کہیں آپ کو دین کی بنیادی تعلیمات سے دُور نہ لے جارہی ہو۔ان ملکوں میں آکر سب سے پہلا بد اثر جو عورتوں پر ہو تا ہے وہ عموماً پر دوں کا اترنا ہے۔ہماری نوجوان بچیاں اور عور تیں جب مسجد میں آتی ہیں تو جس طرح کا حیا دار لباس انہوں نے پہنا ہوتا ہے کیا بازاروں اور سڑکوں پر پھرتے ہوئے بھی وہ اس معیار پر قائم ہیں ؟ پھر موجودہ دور کی سہولیات کا غلط استعمال بھی تربیتی لحاظ سے بہت سی کمزوریاں پیدا کرتا ہے۔ٹی وی کے بیہودہ پروگرام دیکھنا، انٹر نیٹ کی لغویات 136