لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 135 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 135

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 16۔03۔2013 پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ لجنہ اماء اللہ ناروے کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور آپ سب کو اس سے بھر پور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مجھ سے اس موقعہ پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میر اپیغام یہ ہے کہ اپنی زندگیاں دینی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔آپ کی حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی، آپ کے مشاغل اور دلچسپیاں، آپ کا رہن سہن اور چال چلن دوسروں کے لئے نمونہ ہو۔نیکی اور تقویٰ میں ترقی کرنا آپ کا مطمع نظر ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: 135