لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 106
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ أَذله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر امام جماعت احمدیہ جرمنی 05۔10۔2011 پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ لجنہ اماء اللہ بھارت اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق پارہی ہے۔مجھ سے پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔اس موقع پر میں آپ کو تقویٰ کی نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔قرآن شریف اور احادیث میں تقویٰ کی اہمیت اور برکات کا بار بار ذکر ہوا ہے۔جب دل میں خوفِ خدا ہوتا ہے تو انسان گناہوں اور برائیوں سے بچتا ہے اور اس کے نتیجہ میں اسے اللہ تعالیٰ کی رضا ملتی ہے۔تقویٰ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس سے حقائق و معارف کھلتے ہیں۔حکمت عطا ہوتی ہے اور فتوحات کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔یہ وہ لباس ہے جو ایک مومن کو حقیقی زینت کے 106