لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 105
” میں جانتا ہوں کہ انسان کی خدا ترسی کا اندازہ کرنے کے لئے اس کے التزامِ نماز کو دیکھنا کافی ہے کہ کس قدر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جو شخص پورے پورے اہتمام سے نماز ادا کرتا ہے اور خوف اور بیماری اور فتنہ کی حالتیں اس کو نماز سے روک نہیں سکتیں وہ بے شک خدا تعالیٰ پر ایک سچا ایمان رکھتا ہے۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 540) پس نماز اسلام کا وہ بنیادی حکم ہے جس کی بجا آوری ہم سب پر فرض ہے۔تمام جماعتوں میں اس پہلو سے جائزے لیں اور جہاں سستی دیکھیں انہیں توجہ دلائیں۔اجلا سات میں وعظ و نصیحت اور گھروں میں اپنے عملی نمونہ کے ذریعہ نمازوں کی طرف خاص توجہ دیں۔ہمارے ہتھیار دعائیں ہیں اور نماز سب سے بڑی دعا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو عمل کی توفیق دے اور آپ کو نیکی اور تقویٰ میں ترقی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار ور اسد خلیفۃ المسیح الخامس 105