لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 99
جماعتی اجتماعات تربیتی اور روحانی ترقی کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔اس لئے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔یاد رکھیں کہ ہمارا کام ساری دنیا کو امت واحدہ بنانا ہے۔اس لئے ہر احمدی ماں اور بچی کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے مقام کو پہنچانے۔اپنے کردار پر نظر رکھے۔اپنے گھر میں اور معاشرے میں اس کا نیک نمونہ ہو۔اس کا لباس اور چال ڈھال ایسی ہو جو خدا کی نظر میں پسندیدہ ہو۔لجنہ کی تنظیم کی ہر عہدیدار کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرے۔اگر عہدیداروں کی اپنی تربیت ہو گی تو پھر ہی وہ آگے بھی تربیت کر سکتی ہیں۔اس لئے اس کی بھی فکر کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین والسلام خاکسار الا خلیفة المسیح الخامس 99