میری والدہ

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 78 of 102

میری والدہ — Page 78

ZA پاؤں دباؤں۔آپ نے مسکرا کر کمال شفقت سے اپنے پاؤں پلنگ کے ایک طرف کر لئے۔تا میرے بیٹھنے کے لئے جگہ ہو جائے۔میں پلنگ پر بیٹھ گئی اور حضور کے پاؤں دبانے لگی۔اس وقت میرے دل میں خیال آیا کہ حضور اس وقت بہت خوش نظر آتے ہیں۔میں کسی بات کے لئے دعا کے لئے عرض کروں۔ابھی میں سوچ رہی تھی کہ کس بات کے لئے دعا کے لئے عرض کروں کہ حضور نے اپنی دائیں طرف کسی سے مخاطب ہو کر اور میری طرف اشارہ کر کے فرمایا۔ان کا مکان کشادہ بنانا۔پھر میں بیدار ہوگئی۔جب سے میں نے یہ خواب دیکھا ہے۔میرے دل میں بہت ہی خوشی ہے۔جب ہم قادیان پہنچے تو والدہ صاحب نے اپنا یہ کیا حضرت خلیفہ المسح اید والہ رویا ای بنصرہ کی خدمت میں بیان کیا اور ساتھ ہی عرض کی۔حضور میں تو اُس وقت آپ کی شکایت کرنے کو تھی کہ اب میرا مکان کشادہ کیا ہوگا ایک طرف تو عبدالستار صاحب افغان دفن ہیں اور دوسری طرف کوئی اور۔حضور نے مسکرا کر فرمایا یہ تو جنت کے مکان کی طرف اشارہ ہے۔جب والدہ صاحبہ نے خاکسار سے اس گفتگو کا ذکر کیا۔تو فرمایا یہ تو میں بھی جانتی ہوں کہ یہ جنت کے مکان کی طرف اشارہ ہے۔میں نے اپنے قبر کے مقام کا ذکر تو حضرت صاحب کو ہنسانے کے لئے کیا تھا۔اس موقعہ پر ہم آخر اپریل تک قادیان ٹھہرے۔والدہ صاحبہ کے خواب کی وجہ سے ہی میں نے یہ انتظام کیا تھا کہ ہم اپریل کا آخری نصف قادیان گزاریں۔اس عرصہ میں والدہ صاحبہ باوجود ضعف پیری کے اور خون کے دباؤ کی شکایت کے جو پھر عود کر آئی تھی پیدل جمعہ کی نماز کے لئے مسجد اقصی جاتی رہیں اور حضرت ام المؤمنین اور حضرت خلیفہ اس کی خدمت میں حاضر ہوتی رہیں۔جمعہ کی نماز کے وقت چونکہ اچھی خاصی گرمی ہو جاتی تھی۔اس لئے جب مجھے معلوم ہوا کہ آپ جمعہ کی نماز کے لئے مسجد اقصی گئی تھیں۔تو میں نے عرض کیا کہ اگر آپ مجھے اطلاع دیتیں۔تو میں