میری پونجی

by Other Authors

Page 88 of 340

میری پونجی — Page 88

میری یونجی محترم مکرم حکیم مولوی فضل الرحمن صاحب انکے سکول کے ساتھیوں میں سے تھے، اکٹھے وقف کیا ایک ساتھ آگے پیچھے خدمت دین کیلئے بیرون ملک کیلئے نکلے۔1924ء میں جب حضرت خلیفہ اسیح الثانی جلسہ مذاہب میں شرکت کیلئے وہاں تشریف لے گئے تو حکیم فضل الرحمن صاحب بھی لنڈن تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے ان سے اظہار خوشنودی کے طور پر ایک خوبصورت فاخرہ جبہ جو زیب تن کیا ہوا تھا ان کو عطاء فرمایا۔اسی متبرک جبہ میں ان کی یہ مرسلہ تصویر محترم ابا جی سردار صاحب کے کاغذات کی ایک نشانی ہے۔مکرم عبد الواحد صاحب / 6 جون 1982ء کو محترم سردار صاحب سے اپنی ایک ملاقات اور پرانی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: محترمی و مکر می سردار صاحب! آپ سے ملاقات کر کے آپ کو یاد کر کے قادیان کا منظر آنکھوں کے سامنے پھر جاتا ہے۔آپ کا وجود ان پیاری یادوں میں سے ہے جنہوں نے قادیان میں بحیثیت طالبعلم پہلی بار آنے پر خاکسار کی رہنمائی کی۔ہمیشہ آپ کے لیے دعا کرتا ہوں اللہ پاک آپ کی عمر اور صحت میں برکت دے۔حضرت میاں عزیز احمد صاحب بلا ناغہ نماز عصر کے بعد خاکسار کے پاس آیا کرتے تھے۔خواہ شدت کی گرمی ہو یا جما دینے والی سردی افتان و خیزاں ضرور پہنچ جایا کرتے۔علمی ، مذہبی مزاحی گفتگو ہوتی۔اسکے بعد حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہ جہان پوری جو میرے والے کوارٹر کے ساتھ رہا کرتے ، کے پاس مجلس لگتی۔اسکے بعد بہشتی مقبرہ جاتے مغرب کی اذان ہو جاتی مسجد مبارک میں نماز ادا کرتے اور ہم اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے۔حضرت میاں صاحب کی یاد میں میں نے تین چار مضمون دو الفضل میں اور دو لاہور میں شائع کرائے۔مجھے تاریخیں یاد نہیں۔انہیں اشعار سے متعلق ایک ریٹائرڈ افسر صاحب نے لاہور میں ایک مختصر نوٹ چھپوا یا۔میں نے مذکورہ (88)