میری پونجی

by Other Authors

Page 322 of 340

میری پونجی — Page 322

گھر ہر ہفتہ ڈیوٹی دینا۔جہاں لینی نے حضور کا بہت پیار پایا وہاں ہمیں بھی اُس پیار کا کچھ نا کچھ حصہ ملتا رہا کبھی کبھی میرا بھی جانا ہوجاتا اور آقا کو بہت قریب سے ملنے اور دیکھنے اور بات کرنے کی سعادت مل جاتی تھی۔پھر یہ قربت بڑھتی گئی۔میرے بیٹوں کو بھی یہ سعادت نصیب ہوئی کہ وہ حضور کے ساتھ صبح کی سیر پر جانے لگے۔چھٹیوں میں میرے بیٹے منیر کو پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کے آفس میں ڈاک کی ڈیوٹی مل گئی ، بلال سکیورٹی کی ڈیوٹی کرتا۔سامی صاحب بھی صبح شام اپنی کسی نہ کسی ڈیوٹی پر رہتے۔کچھ عرصہ کیلئے مجھے بھی اپنے حلقہ میں لجنہ کی صدارت کا عہدہ نبھانے کی سعادت ملی۔غرض ہم سب صبح و شام روحانی من و سلویٰ کھاتے الحمد للہ لبنی کی شادی حضور انور کی رضا مندی اور مشورہ سے ہوئی۔اُس کے بعد میرے بیٹے منیر کی شادی کا وقت آیا۔اُس وقت منیر امریکہ میں تھا۔ہم سب کی رضا مندی سے طے پایا کہ رشتے کیلئے پاکستان جایا جائے۔میں اور سامی صاحب حضور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع” کے پاس دعا کیلئے گئے اور اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ ہم اپنے بیٹے کی شادی کرنا چاہتے ہیں اور خواہش یہ بھی ہے کہ بہو پاکستان سے لے کر آئیں۔ساتھ ہی حضور کو یہ بھی بتایا کہ جس کمپنی میں میرا بیٹا کام کرتا ہے وہ اُس کی بیوی کو اُسی وقت ویزا دے دیں گے جب اُس کی شادی ہو جائے گی یعنی بیوی کو لانے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔یہ سارے کام مجھے ایک ماہ میں ہی کرنے تھے اور جانا بھی میں نے اکیلے ہی تھا۔میرے بیٹے نے صرف پندرہ دن کی چھٹی پر آنا تھا۔حضور انور نے فرمایا ہاں ہاں کیوں نہیں تم جاؤ میں پاکستان منگلا صاحب کو فون کرواتا ہوں وہ آپ کی مدد کریں گے اور بی بی با چھی کو بھی اطلاع کر وا دیتا ہوں۔تم بے فکر ہو کر جاؤ۔اُسی وقت پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو بلایا اور تاکید کی کہ منگلا صاحب کو فون کر دیں اور ساتھ ہی بی بی باچھی صاحبہ کو اطلاع کر دیں کہ جہاں تک ممکن ہو سکے مددفر ما ئیں۔آپ نے ربوہ میں میری قیام گاہ کا فون نمبر بھی لے لیا۔گو کہ پاکستان میں میری اپنی مصروفیت اور محترمہ بی بی با چھی صاحبہ کا ساتھ ملنے سے مجھے منگلا صاحب کے ساتھ بات کرنے کا موقعہ نہیں ملا۔میں اور سامی (322)