میری پونجی

by Other Authors

Page 323 of 340

میری پونجی — Page 323

صاحب اپنی خوش نصیبی پر حیران کہ ہم تو صرف مشورہ کرنے گئے تھے اور ہم پر اتنا کرم ہو گیا سوچا بھی نہیں تھا۔میں ابھی لندن میں ہی تھی کہ میرے جانے کی اطلاع پاکستان پہنچ چکی تھی۔ہم نے جلدی جلدی سیٹ بک کروائی۔پھر بھی مجھے جانے میں ایک ہفتہ لگ گیا۔کچھ دن مجھے لاہور میں لگ گئے۔میں ابھی لاہور میں ہی تھی کہ مجھے ربوہ سے فون آنے شروع ہو گئے کہ آپ کہاں ہیں ؟ منگلا صاحب کا فون اور بی بی باچھی صاحبہ کے فون آرہے ہیں۔میں لاہور سے بھاگی۔مجھے یہ احساس ہی نہیں تھا کہ سب اتنی جلدی ہوگا۔محترمہ بی بی باچھی صاحبہ سے اس سے قبل میری کوئی بہت زیادہ جان پہچان نہیں تھی۔میری بیٹی بنی حضور کے گھر ڈیوٹی دینے جاتی تھی تو اس طرح وہاں بی بی صاحبہ کے ساتھ ایک دوبار مختصر سلام دعا ہوئی تھی۔احترام کی وجہ سے میں بہت کھل کر نہیں مل سکی تھی۔میں قربان جاؤں اللہ تعالیٰ کے جس نے ہمیں ایسی جماعت عطا کی جو کسی رشتہ کے بغیر ہی تمام رشتوں میں بندھی ہوئی ہے اور یہ بے نام رشتے روح کے اندر تک سما جاتے ہیں۔میری زندگی کا زیادہ تر حصہ پاکستان سے باہر گزرا ہے۔اسی وجہ سے ان سب معززین کے ساتھ رابطہ کرنے میں مجھے بہت مشکل محسوس ہورہی تھی۔میں بے تکلفی سے بات نہیں کر پا رہی تھی مگر بی بی باچھی صاحبہ کی شفقت اور محبت نے مجھے حوصلہ دیا اور میری کمزوری کو بہت اچھی طرح سے سنبھال لیا۔میں تو وہاں کسی کو بھی نہیں جانتی تھی لیکن بی بی باچھی صاحبہ نے میری راہ نمائی کی۔سب جگہ میرے ساتھ گئیں۔الحمد للہ ایک ماہ کے اندر جس مقصد کو میں لندن سے لیکر گئی تھی کامیاب ہوگئی اور میرے بیٹے کی شادی ان سب معزز اور قابل احترام محسنوں کی شرکت سے انجام پائی۔یہ سب میری وجہ سے نہیں ہوا۔یہاں پر ہم حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی محبتوں اور شفقتوں سے تو مالا مال تھے ہی، مگر پیارے حضور نے میرے لیے پاکستان میں بھی محبتوں کی بوچھاڑ کر وا دی۔جن کو بھی علم ہوتا کہ مجھے حضور نے اس شادی کیلئے بھجوایا ہے میرا کام ہاتھوں ہاتھ ہو جاتا۔سب لوگوں نے اتنی محبت دی کہ مجھے محسوس نہیں ہونے دیا کہ میں نے یہ شادی اپنی فیملی کے بغیر اکیلے میں (323)