میری پونجی — Page 54
اونی سرخ شال کا تبرک ذکر حبیب کے اس جلسہ میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے بھی ذکر حبیب فرمایا۔آپ حضرت ام المومنین کے بھائی تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود کے گھر کے فرد تھے۔حضرت اقدس کے عاشق تھے۔ان کے منہ سے ذکر حبیب اس طرح اثر ڈال رہا تھا کہ وہ اس وقت ایسا محسوس کر رہے تھے کہ گویا حضرت اقدس کی ہی صحبت میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ویسا ہی سماں ہے۔اجلاس میں شامل ہونے والوں کو ایسی فضا محسوس کراتے تھے کہ جس فضا کا خود حضرت اقدس نے ذکر فرمایا بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں کھلے ہیں پھول میرے بوستاں میں سیح وقت اب دنیا میں آیا دکھایا خدا نے عہد کا دن ہے جو اب ایمان لایا مبارک وہ صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا وہی مے ان کو ساقی نے پلادی فسجان الذى اخرى الا عادی حضرت سید میر محمد اسماعیل صاحب نے جب حالات سنانے شروع کئے تو ایک صحبت کے بجائے کئی صحبتوں تک سلسلہ جاری رہا اس کا ذکر اخبار میں بھی چھپتا رہا۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی اس پروگرام سے بہت خوش ہوئے۔ذکر حبیب کے جلسے تقریباً دو سال تک جاری رہے، بعد میں بھی حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے ذکر حبیب کے موضوع کو جلسہ سالانہ کے موقع پر جاری وساری (54)