میری پونجی

by Other Authors

Page 48 of 340

میری پونجی — Page 48

لندن سے واپسی اور لاہور کے رؤسا اور اکابرین کو احمدیت کا پیغام حضرت سردار صاحب تحریر فرماتے ہیں: لنڈن سے واپسی پر ایک روز حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں عرض کیا کہ ہمارے پبلک جلسوں یا مناظروں میں عام طور پر عوام ہی شامل ہوتے ہیں ، خواص اپنے خاص ہونے اور وضعداری سے ان جلسوں میں شامل نہیں ہوتے جس کی وجہ سے ان تک ہماری تبلیغ نہیں پہنچتی ، اس غرض سے اگر اجازت ہو تو لاہور کے بڑے بڑے رؤسا اور اکابرکوفرداًفرداً ملکر ان تک دعوت حضرت اقدس مسیح موعودہ پہنچاؤں۔حضور کو یہ تجویز پسند آئی جو بعد میں انجمن میں پیش ہو کر منظور ہوئی اور خاکسار کو لاہور بھجوا دیا گیا۔لاہور جا کر وہاں کے مسلمانوں ، ہندؤوں ، اور سکھا کا برکو ان کے گھروں میں جا کر ملا اور سلسلہ کا تعارف کروایا اور ان میں سے ہر ایک کو دو دو کتب اسلامی اصول کی فلاسفی قیمتاً پیش کی گئیں۔ان اکابر میں بڑے بڑے وکیل، تاجر، اور حج شامل تھے۔چیف جسٹس سر شادی لال اور جسٹس بخشی ، نیک چند ، جیسے کھلے کھلے اسلام دشمنوں سے بھی ان کے مکان پر جا کر ملا اور سلسلہ کے کوائف سے آگاہ کیا اور کتب قیمتاً دیں۔انہی دنوں مسز نائیڈو بھی لاہور آئی ہوئی تھیں ان سے بھی ملاقات کی گئی ، کتب قیمتاً دی گئیں اور سلسلہ کا تعارف کروایا گیا۔حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب بھی ان دنوں لاہور میں تھے۔ان سے روزانہ مشورہ لیا جاتا اور کا ر کر دگی بیان ہوتی تو بہت خوش ہوتے۔(48)