میری پونجی — Page 47
حضرت بھائی عبد الرحمن قادیانی صاحب اپنی کتاب سفر یورپ 1924ء میں تحریر فرماتے ہیں: از مقام پیرس مورخہ ۳۰/اکتوبر ۱۹۲۴ء بعد روانگی ڈاک آج کی اذان (مسجد ) پیرس میں پہلی اذان اور آج کی نماز اس ( مسجد ) میں پہلی نماز تھی جو سید نا محمود موعود نے کہلوائی اور پڑھائی۔اذان کے معابعد دعائے اذان سے فارغ ہو کر حضور قبلہ رو محراب (مسجد) میں کھڑے ہوئے۔تکبیر اولیٰ کہی گئی اور نماز قائم ہوئی۔حضور نے یکے بعد دیگرے دونوں نمازیں جمع کرا کے پڑھا ئیں۔درج ذیل خدام شریک تھے: (۱) عبد الرحمن قادیانی (۲) چودھری ظفر اللہ خان صاحب (۳) ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب (۴) چودھری علی محمد صاحب (۵) مولوی عبد الرحیم صاحب (۶) ملک نواب دین صاحب (۷) شیلڈرک خالد صاحب (۸) مولوی مصباح الدین صاحب (۹) خلیفہ تقی الدین صاحب (۱۰) حافظ روشن علی صاحب (۱۱) شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی (۱۲) ذو الفقار علی خان صاحب ( ۱۳ حضرت میاں شریف احمد صاحب (۱۴) شیخ عبدالرحمن صاحب مصری (۱۵) چودھری فتح محمد خان صاحب (۱۶) چودھری محمد شریف صاحب (۱۷) مولوی عبد الرحیم صاحب نیر (۱۸) ملک ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب۔ان سترہ بزرگوں اور خادم قادیانی نے سید نا حضرت اقدس محمود ایده اللہ الود و دامام و مقتدا کی اقتدا میں یہ دو نمازیں ( مسجد ) پیرس میں ادا کیں۔“ ( سفر یورپ ۱۹۲۴ء صفحه ۴۰۹) (47)